|

وقتِ اشاعت :   September 19 – 2021

آسٹریلوی وزیرِ دفاع پیٹر ڈیوٹن کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا فرانس کے ساتھ آبدوز معاہدے کے معاملے پر واضح اور ایماندار رہا ہے۔پیٹر ڈیوٹن کا کہنا ہے کہ معاہدے کی قیمت سے متعلق فرانس سے اپنے تحفظات کا اظہار کر چکے تھے، 2016ء میں ہونے والے 40 ارب ڈالر معاہدے کی قیمت اب کئی گنا بڑھ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرانسیسی وزیرِ دفاع کو بتا دیا تھا کہ آسٹریلیا اپنے قومی مفاد میں کام کرے گا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے فرانس سے آبدوز معاہدہ ختم کر کے امریکا سے جوہری توانائی والی آبدوزیں خریدنے کا معاہدہ کیا ہے جس پر فرانس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے معاہدہ توڑنے پر آسٹریلیا اور امریکا سے اپنے سفیر واپس بلا لیئے ہیں۔