وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ہرنائی میں آنے والے زلزلے میں 15 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 150 سے زائد زخمی ہیں۔
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جام کمال خان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شدید زخمیوں کو ایئرلفٹ کرکے کوئٹہ منتقل کیا گیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ہرنائی میں طبی امداد کے لیے ڈاکٹرز و دیگر عملہ پہنچ چکا ہے۔