کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ دھماکے میں دو بچے جاں بحق ہوگئے۔ لیویز کے مطابق واقعہ جمعرات کو ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی سے پچیس کلو میٹر دور یارو پٹ کے مقام پر پیش آیا جہاں بکریاں چرانے والے دو بچے نامعلوم افراد کی جانب سے زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ پر چڑھ گئے۔ دھماکے سے دونوں بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ لیویز کے مطابق جاں بچوں کی شناخت گیارہ سالہ حاجرہ بی بی اور اس کے آٹھ سالہ بھائی بگا خان بگٹی کے طور پر ہوئی ہے۔