پینٹاگون کے انسپکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل سیمی سیڈ کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں 10 شہریوں کی ہلاکت غلطی تھی، تاہم یہ جنگی قوانین کی خلاف ورزی نہیں۔پینٹاگون کی تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ 29 اگست کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ڈرون حملے میں 10 شہریوں کی ہلاکت افسوس ناک غلطی تھی۔
امریکی انسپکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل سیمی سیڈ کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے سے متعلق تحقیقات میں قانون یا جنگی قوانین کی خلاف ورزی نہیں پائی گئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق رواں برس 29 اگست کو کابل میں ہونے والے ڈرون حملے میں 7 بچوں سمیت 10 افراد مارے گئے تھے۔