|

وقتِ اشاعت :   November 7 – 2021

امریکی عدالت نے  بائیڈن انتظامیہ کی بڑی کمپنیوں کے ملازمین پر کورونا ویکسین لازمی لگوانے کی پابندی عارضی طورپر معطل کر دی۔عدالت نے اسٹے آرڈر جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملےمیں آئینی مسائل ہیں۔ مزیدکارروائی تک اس پرعمل معطل رہےگا۔ عدالت نے جوبائیڈن انتظامیہ سے اس معاملے پر جواب بھی طلب کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ کی جانب سے  ملازمین کو  کورونا کی ویکسین لگانے کی پابندی کے خلاف بڑے بزنس گروپس ، پانچ ریاستوں اور چند مذہبی گروہوں نے درخواستیں دائر کی تھیں۔

ٹیکساس، لوز انیا، جنوبی کیرولینا،یوٹاہ اور مسی سپی فیصلے کے خلاف عدالت جانے والوں میں شامل ہیں ان ریاستوں میں ری پبلکن جماعت کی اکثریت ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ کی حکومت نے سو سے زائد ملازمین والی کمپنیوں پر کورونا ویکسینیشن کو لازمی قرار دیا تھا۔