|

وقتِ اشاعت :   November 17 – 2021

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے الوداعی ملاقات کی۔

ملاقات میں صدر مملکت نے ملکی سکیورٹی کیلئے بطورڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدکی خدمات کوسراہا۔

صدر مملکت نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کیلئے پشاور کور کمانڈر کے نئے عہدے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔