پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید10افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 638ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید460کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 80 ہزار822ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 41ہزار131کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.11فیصد رہی۔
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 73ہزار561، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار346، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار162،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار406، بلوچستان میں 33 ہزار422، آزاد کشمیر میں 34 ہزار521 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار404 ہو گئی ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 986افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار609، خیبرپختونخوا 5 ہزار809، اسلام آباد 949، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 358 اور آزاد کشمیر میں 741 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔