|

وقتِ اشاعت :   November 19 – 2021

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید10افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 448ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید418کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 18 ہزار240ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 40ہزار143کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.04فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 73ہزار767، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار421، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار268،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار427، بلوچستان میں 33 ہزار425، آزاد کشمیر میں 34 ہزار527 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار405 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 990افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار611، خیبرپختونخوا 5 ہزار812، اسلام آباد 950، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 358 اور آزاد کشمیر میں 741 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔