|

وقتِ اشاعت :   November 19 – 2021

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہے کہ کرتارپور کو ویزا فری راہداری بنانے کی سب سے پہلے تجویز شہید محترمہ نے دی تھی۔

بابا گرونانک کے 552 ویں یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دنیا بھرمیں بین المذاہب ہم آہنگی کےفروغ کی جتنی آج ضرورت ہے پہلے نہیں تھی۔

انہوں نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد سکھ برادری کو گرونانک کے یوم پیدائش کی مبارکباد دی اور گرونانک کے یوم پیدائش پر دنیا بھر سے پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید بھی کیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان سکھ یاتریوں کا دوسرا گھر ہے،گرونانک نے بھائی چارے اور انسانیت دوستی کا پیغام دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 1973ء کا آئین پاکستان میں آباد تمام اقلیتوں کو یکساں حقوق کی ضمانت دیتا ہے،73 کا آئین شہید بھٹو کے سیاسی تدبر کا عکاس ہے اورآج پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔