|

وقتِ اشاعت :   November 19 – 2021

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ بہت زیادہ گیس استعمال کرنے والے نجی پاورپلانٹس بند کرکے نیشنل گرڈ پر لائیں گے۔

اپنے بیان میں حماد اظہر کا کہنا تھاکہ ‏تمام صوبوں کے برآمدی شعبے سے ایک کامیاب ملاقات کی ہے اور یقین دہانی کرائی ہے کہ موسمِ سرما میں انہیں گیس کی فراہمی مستحکم رکھی جائے گی۔

ان کا کہنا تھاکہ بہت زیادہ گیس استعمال کرنے والے نجی پاورپلانٹس بند کرکےنیشنل گرڈ پرلائیں گے۔