اسلام آباد: مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نسلہ ٹاورکی طرح بنی گالہ کا محل بھی گرایا جائے۔
احسن اقبال کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے عاجزانہ التجا ہے کہ جس اصول پر کراچی میں تجوری ہائیٹس اور نسلہ ٹاور گرائے جا رہے ہیں اسی اصول پر بنی گالہ کا محل بھی مسمار کرنے کا حکم جاری کیا جائے چونکہ دونوں کا جرم ایک ہی تھا غیر قانونی تعمیر۔