|

وقتِ اشاعت :   November 25 – 2021

عدلیہ کو مبینہ طور پر اسکینڈلائز کرنے کے الزام میں مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ  میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کل (جمعے) کو  سماعت کریں گے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی توہین عدالت کے مرتکب ہوئے، دونوں نے عدلیہ کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شاہد خاقان اور مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔