|

وقتِ اشاعت :   November 27 – 2021

پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمٰن نے روپے کی مسلسل گرتی قدر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اپنی ہی نااہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

ایک بیان میں شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ 20 دنوں میں روپے کی قدر میں 6.2 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، 2018 سے اب تک روپے کی قدر میں 50 روپے سے زیادہ کمی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ہفتے پاکستان کے قرضوں اور واجبات کا حجم 5.5 کھرب تک پہنچ گیا ہے۔

شیری رحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ معیشت وینٹی لیٹر پر ہے لیکن آپ نے گھبرانا نہیں ہے، مارکیٹ میں بے اعتمادی اور روپے کی غیر مستحکم صورتحال معیشت کے لئے تباہ کن ہے۔

 

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ معیشت کی ایسی غیر یقینی کی صورتحال تاریخ میں نہیں دیکھی، معیشت اب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ی (آئی ایم ایف) کے حوالے کی گئی ہے، معیشت کا دیوالیہ ہو چکا ہے لیکن آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔