|

وقتِ اشاعت :   December 7 – 2021

کوئٹہ: وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے سربراہی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی اور نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کاباہمی طور پر سیمینار کا انعقاد کراچی پریس کلب میں کیا جائے گا

سیمینار میں سیاسی و انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی سیمینار میں لاپتہ افراد کا مسئلہ اور بلوچستان سمیت چاروں صوبوں میں ہونے والے ماورائے آئین اقدامات اور انسانی کی خلاف ورزیوں کو زیر غور لایا جائے گا۔