اندرون بلوچستان : بی ایس او آزاد کی اپیل پر ذاکر مجید کی اغواء نما گرفتاری کو چھ سال مکمل ہونے پر بلوچستان کے مختلف شہروں میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی ، جس کے تحت کاروباری مراکز بند اور ٹریفک معمول سے کم رہا، تفصیلات کے مطابق بی ایس او آزاد کی اپیل پر کوئٹہ مستونگ قلات خضدار حب تربت پنجگور مشکے آواران دالبندین مند تمپ اور دیگرشہروں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی ، ہڑتال کے باعث کاروباری مراکز ودکانیں بند رہیں، جس کے باعث لوگوں کوشدید مشکلات کاسامنا رہا، جبکہ ہڑتال کے دوران قیام امن کیلئے سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے