کوئٹہ: حکومت بلوچستان کے سابق ترجمان لیاقت شاہوانی نے ماہانہ دو تنخواہوں کی وصولی دفتری اسٹاف کی غلطی قراردیتے ہوئے کہاہے کہ ایک تنخواہ کی رقم اقساط میں بینک اکائونٹ میں جمع کرانا شروع کئے ہیں ۔
گزشتہ روز ہر ماہ دو تنخواہیں لینے سے متعلق خبر پر رد عمل دیتے ہوئے سابق ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہاکہ دو تنخواہیں دفتری اسٹاف کی غلطی کی وجہ سے میرے اکاونٹ میں آتے رہے،جیسے میرے علم میں آیاتومیں نے پرنسپل سیکرٹری کوتحریری طور پرآگاہ کیا۔
جس کے بعد ایک تنخواہ فوری بند اوررقم اقساط کی صورت میں واپس بینک اکاونٹ میں جمع کرانا شروع دیئے باقی ماندہ اقساط جمع کرنے ہیںاور کوئٹہ پہنچتے ہی رسیدیں اپ لوڈ کرونگا۔