تربت میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 7 افراد جاں بحق
پولیس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار وں نے تربت کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا تو نامعلوم نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی۔
پولیس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں7 افراد جاں بحق اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔