|

وقتِ اشاعت :   January 2 – 2022

دالبندین: نیشنل پارٹی دالبندین کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چاغی میں این جی اوز اب سیاسی لیڈروں کی جی حضوری اور انہی لوگوں کے لے الیکشن مہم چلانے میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

حالیہ ترقی فاونڈیشن کے پوسٹیں سب کے سامنے عیاں ہے تمام پوسٹوں پر سیاسی بنیادوں پر تعیناتی کی گئی ہیں۔اب تعمیر خلق فاونڈیشن بھی میدان میں اگہی ہے قوی امکان ہے یہ بھی نیو پروجیکٹ میں سابق اقتدار پارٹی کو نوازنے میں دیر نہیں کرہیگء۔میرٹ کی نام کوہی شے ان میں موجود نہیں ہے تجربہ کار اور اہل لوگوں کو دیوار سے لگایا جارہا ہے لیکن نیشنل پارٹی اب این جی اوز کو اس طرح بے لگام گھوڑے بنے نہیں دیگی۔چاغی کے بیروزگاروں کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑی ھوکر ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔