اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ باجی چھوڑو فنڈنگ کو، آج ذرا اپنی تازہ ترین آڈیو لیک پہ تو روشنی ڈالو۔
انہوں ںے ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان کے ردعمل میں کہا ہے کہ باجی چھوڑو فنڈنگ کو، یہ قصہ تو 2 سال سے سن رہے ہیں۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ بیان کے ذریعے کہا ہے کہ آج اپنی تازہ ترین آڈیو لیک پہ تو روشنی ڈالو!
شہزاد اکبر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کمال حیرت ہے دوسروں کی آڈیو وڈیو پریس کانفرنس میں چلانے والے آج ٹوئٹ پربھی جواب نہیں دے رہے ہیں۔
وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ آپ نے لفافے سے ٹوکری تک خوب کمال دکھایا ہے۔