کوئٹہ : بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں مریم نواز اور پرویز رشید کی آڈیو لیک میں صحافیوں سے متعلق نازیبا زبان کے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں رہنما صحافیوں سے فوری طور پر معافی مانگے ۔
بی یو جے کے صدر سلمان اشرف جنرل سیکرٹری فتح شاکر اور دیگر سنئیر عہدیداروں نے کہا ہے کہ آڈیو لیک میں جو زبان استعمال کی گئی ہے وہ انتہائی قابل مذمت ہے صحافیوں کو ڈکٹیٹ کرنے کی کسی بھی کوشش کی سخت الفاظ میں مذمت کی جائے گی
ایسی کوئی بھی کوشش برداشت نہیں کی جائے گی، سیاسی جماعتوں کو جمہوری رویہ اختیار کرنا چاہیے صحافیوں کے بارے میں سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کو ایسی گفتگو زیب نہیں دیتی ، بی یو جے نے مطالبہ کیا ہے کہ مریم نواز اور پرویز رشید صحافیوں سے متعلق نازیبا اور توہین آمیز الفاظ کیاستعمال کرنے پر فوری معافی مانگے ۔