|

وقتِ اشاعت :   January 7 – 2022

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا عالمی وبا کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے بڑھتے کیسز سے متعلق کہنا ہے کہ اس وبا سے صرف احتیاط کے نیتجے میں ہی بچاؤ ممکن ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے کراچی میں اومیکرون کے بڑھتے کیسز سے متعلق ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 3 سے 5 جنوری 2022ء تک 37 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، 37 نمونوں میں سے 30 کیسز اومیکرون کے ظاہر ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 2 دن میں کیے گئے ٹیسٹ کا 81 فیصد اومیکرون مثبت آیا ہے، نئے 630 کیسز کے ساتھ سندھ میں اومیکرون کے کیسز کی تعداد 307 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عوام کو ہر صورت احتیاط کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ بازاروں، دفاتر اور عوامی مقامات پر ماسک ضرور پہنیں اور سینی ٹائیزر کا استعمال کریں۔