|

وقتِ اشاعت :   January 7 – 2022

کوئٹہ: صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میر ظہوراحمدبلیدی نے نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کے پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ آپ اس حساس اور اہم معاملے پر ایک سنجیدہ بیٹھک میں دعوت کے باوجود تشریف نہیں لائے۔

آپ ٹوئیٹر پر ہی رہنمائی فرما دیں کہ آپ کا اس مسئلے کے حل اور بلوچستان کے ذخائر کے استعمال کیلئے کیا تجاویز یا منصوبہ بندی ہے تاکہ عوام بھی سمجھ سکے اور حکومت کو فیصلہ سازی میں بھی مدد ملے۔