|

وقتِ اشاعت :   January 7 – 2022

کو ئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بلوچستان میں حکومتی اور سیکورٹی اداروں کا اپنے فرائض سے تجاوزاور عوام سے غیر مجازرویہ کے خلاف شعورکی بیداری کا عمل جاری رکھیں گے حق دو تحریک کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

بلوچستان کے عوام دیگر صوبوں کی نسبت غربت مہنگائی بے روزگاری کا شکار ہیں صوبے میں قدرت نے جو روزگار وتجارت کے مواقع دیے ہیں حکومت اورسیکورٹی ادارے اس کو بھی عوام کی پہنچ سے دور اور مشکلات وپریشانی پیدا کررہے ہیں ساحل ،بارڈرزٹریڈ میں عوام کو سہولیات،روزگار کا تحفظ،چیک پوسٹوں پر تذلیل سے نجات دلاکر بجلی گیس وپینے کے پانی کی سہولیات فراہم کی جائیں اہل بلوچستان کو سی پیک کے ثمرات دیناوقت کی اہم ضرورت ہے ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے اسلام آبادمیں مرکزی ذمہ داران کے اجلاس اور حق دو تحریک جدوجہد وگوادرمسائل پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اس ملک کی سیاست ،عدالت وحکومت کو اسلامی اوربلوچستان کو خوشحال بنانے کی جدوجہد کر رہی ہے ۔ عوام امریکی غلاموں ،سیکولر بے دین حکمرانوں سے تنگ آگیے ہیں مہنگائی وبے روزگاری اور سودی نظام نے ملک کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے سودخوروں سے بھاری سود پر قرضے لیکر ملک کا بیٹرہ غرق کردیا گیا سودی نظام کی وجہ سے معیشت تباہ اور ہر فرد تباہ وپریشان ہیں بدعنوانی عروج پر اور حکومتی وعوامی سطح پر بدعنوانی سرائیت کر گئی ہے جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے حصول کیلئے ہرفورم پرآوازبلندکر رہی ہے اور مہنگائی بے روزگاری سودی نظام کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی ۔ آج بدقسمتی اور بدعنوانی عام ہونے کی وجہ سے ہر کرپٹ بدعنوانی رشوت چوری کو حق سمجھ کر کررہے ہیں ۔

لوٹ مار ختم ہونے تک عوام کو حقوق میسر نہیں ہوسکتی بلوچستان کے وسائل لوٹ مار بھتہ خوری کی نظرہورہے ہیں۔ بدقسمتی سے ملک کے بااختیار طبقات نہیں چاہتے کہ ملک کا باک دوڑ دین دار دیانت دار نیک نام لوگوں کے ہاتھ میں آجائے اگر حکومت جماعت اسلامی کے ہاتھ آگئی تو ہم پاکستان کو ترقی دیکر اسلامی نظام قائم کرکے بلوچستان کو خوشحال بنائیں گے ۔وسائل کی ناجائز تقسیم لوٹ مار کی وجہ سے پریشانی ناکامی ہے ۔حکمرانوں نے عوام سے بہت سے خوشنما وعدے کیے تھے لیکن کوئی وعدہ وفانہیں ہوا مہنگائی میں کمی آئی نہ بھاری سودی قرضوں میں ۔

بے روزگاری ختم ہوئی نہ حکومتی سطح پر قناعت سادگی اختیار کی گئی ہر طرف لوٹ مار ہونے کی وجہ سے عوام کا اعتماد ان لٹیروں پر سے ختم ہوایہ بھی سابقہ حکمرانوں کی طرح لوٹ مار میں ایک دوسرے سے بڑھ کر ثابت ہوئے موجودہ حکمرانوں نے تو مہنگائی بے روزگاری عام کرنے کی انتہاکر دی سودی نظام معیشت جوں کے توں جاری ہے لوٹ مار کرنے والے آزاد اور پھر اعلیٰ عہدوں ہر براجمان ہیں عوام کی امیدوں پر پانی پیر دیا گیا ہے ہر طرف مایوسی ناکامی کا دوردورہ ہے ان حالات میں جماعت اسلامی امید کی کرن ہے انشاء اللہ جماعت اسلامی ملک وبلوچستان کو تبدیل کرکے حقو ق دلائیگی اور لٹیروں کو بے نقاب کرکے قرارواقعی سزادیگی عوام لٹیروں اور بڑے بڑے وعدے کرنے والوں کے جھانسے میں نہ آئیں اور جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔