کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہاہے کہ صوبے میں در پردہ قوتوں کی منشاء پر نام نہاد اپوزیشن کی آشیرباد و مدد سے جوتبدیلی لائی گئیں اسکے اثرات نمودارہونے شروع ہوگئے جن میں ریکوڈک،سیندک،جنوبی پیکج کے نام پرمخصوص قوتوں کونوازنااورجلدیابدیرتمام صوبیکو”اے”ایریاڈکلیر قراردیناشامل ہے اور اس تبدیلی کے بلوچستان پر پڑنے والے اثرات کا تاریخ میں حساب کتاب ضرور کیا جائے گا۔
نام نہاد اپوزیشن ثواب اور گناہ سے مبرانہیں سوسال پرمحیط جہدفکرباچاخان کے مقابلے میں پروردہ قوتوں کی ایماپرجتنی بھی ٹولیاں اورگروہ بنائے گئے وہ چاہئے دین مبین اسلام،متعصب قوم تنگ نظرقوم پرستی یاپھرمحب الوطنی کے نام پرہی کیوں نہ تھے وطن قوم تباہی بربادی انتہاپسندی نفاق تعصب کے سواکچھ نہ دے سکے پشتونوں کوان تمام قوتوں کااحتساب کرناہوگاجنگ مذہب،عقیدے،رنگ نسل،زبان کی بنیادپرکسی سے نہیں بلکہ جھگڑاپشتونوں اوردیگرمحکوم قومیتوں کے وسائل پراختیار کاہے یہاں پرجمہوریت،ازادی اظہارارئے،کوجائزجب کہ افغانوں کیلئے حرام قراردینا قول وفعل کی تضادہے پشتونوں کو ان کاادارک کرناہوگا20جنوری کوئٹہ 21جنوری کوہرنائی 26جنوری کو حب شہر میں جنگ آزادی کے عظیم سپہ سالار رئیس الاحرارخان عبدالغفارخان باچاخان کی 34ویں رہبر تحریک قائد جمہوریت خان عبدالولی خان کی 16ویں برسی رواں موجودہ صورتحال میں دوررس اثرات کاحامل رہیگاکارکن اور ذمہ داران تیاریاں تیزترکردیں فکرباچاخان میں شمولیت کرنیوالوں کودل کی اتھاہ گہرائیوں سیمبارکباداورخوش آمدیدکہتے ہیں۔
ان خیالات کااظہارعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدروصوبائی پارلیمانی لیڈراصغرخان اچکزئی صوبائی وزیرانجینئرزمرک خان اچکزئی صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکاضلعی صدرجمال الدین رشتیامرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشیدخان ناصرپشتون ایس ایف کے مرکزی جنرل سیکرٹری مزمل خان کاکڑضلعی جنرل سیکرٹری نذرعلی پیرعلی زئی حاجی ماسٹرخلجی نیکوئٹہ پریس کلب میں شمولیتی تقریب سیخطاب کے دوران کیا اس موقع پرحاجی ماسٹرخلجی حاجی محمدجمعہ حاجی محمدخان قلم خان ہرات خان بلوچ خان حاجی عبیداللہ حاجی حیات اللہ کشمیرخان ولایت خان دولت خان حاجی ظاہرنوراحمدکی قیادت میں غربی بائی پاس کلی مسلم آباد اخترابادسے600-افرادنے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکرعوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کااعلان کیامقررین نے نئے شامل ہونی والوں کومبارکباددیتے ہوئے کہاکہ یہ امر خوش آئند ہے کہ پشتون بحیثیت مجموعی فکر باچاخان اورعوامی نیشنل پارٹی کے صفوں کاحصہ بن رہے ہیں۔
اور وہ دن دور نہیں جب عوامی نیشنل پارٹی پشتونوں کی نمائندہ سیاسی قومی جمہوری جماعت کے طورپرابھرے گی کیونکہ ماضی میں پشتونوں کیاحساسات اورجذبات کودین مبین اسلام متعصب قوم پرستی اور محب الوطنی کینام ٹھیس پہنچایاگیامقررین نے کہاکہ 20جنوری کوکوئٹہ21جنوری کو ہرنائی26جنوری کوحب شہرمیں فخرافغان رئیس الاحرارخان عبدالغفارخان باچاخان کی 34ویں برسی رہبرتحریک قائدجمہوریت خان عبدالولی خان کی 16ویں برسی کیموقع پراجتماعات اور تقاریب منعقدکئیجائینگے جس میں مرکزی سنئیرنائب صدرامیر حیدرخان ہو تی سیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین سمیت دیگرصوبائی مرکزی اورپارلیمانی قائدین خطاب کرینگیکارکن اور ذمہ داران ان اجتماعات کی کامیابی کیلئے بھرپورتیاریاں شروع کردیں۔