پنجگور: پنجگور لیویز اور اغوا کاروں کے درمیان مقابلہ دو اغوا کار ہلاک ،دونوں مغوی باحفاظت بازیاب۔
تفصیلات کے مطابق پنجگور لیویز نے گزشتہ روز چتکان اور پروم سے اغوا ہونے والے حفیظ قادر اور منیر احمد کو سوروان کے علاقے میں ایک کارروائی کے دوران مسلح افراد کے ساتھ ایک جھڑپ میں بازیاب کراکر مقابلے کے دوران دو اغوا کاروں کو بھی ہلاک کیا جن کی شناخت مہیم ولد علی بخش اور اسد ولد مسلم سکنان پروم اور سندے سر سے کی گئی ہے۔
مقابلے میں ایک ملزم کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے جس کا لیویزتعاقب کررہی ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالرزاق ساسولی نے واقعہ سے متعلق میڈیا کے نمائندوں کو بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ ہلاک شدگان مختلف مقدمات مطلوب تھے اور چار روز قبل اغواکاروں نے حفیظ ولد عبدالقادر کو چتکان سے جبکہ منیر احمد نامی ایک شخص کو پروم سے اغوا کرلیا تھا جن کا تعاقب لیویز اور دیگر لاء اینڈ فورسمنٹ اداروں نے جاری رکھا اور پیر کے روز خفیہ اطلاع پر اغواکاروں کے ٹھکانے کا سراغ لگالیا گیااور فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو مغوی حفیظ قادر اور منیر احمد جو انکے قبضے میں تھے باحفاظت بازیاب کئیے اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد دونوں اغواکار ہلاک ہوگئے اور انکے تیسرے ساتھی کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
جسکا پھیچا اسسٹنٹ کمشنر گوارگو برکت بلوچ کی سرکردگی میں جاری ہے ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالرزاق ساسولی نے مذید کہا کہ کارروائی کے دوران پنجگور کے عوامی سماجی سیاسی قبائلی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جو قابل ستائش ہے اور اگر اسی طرح عوام اور فورسز نے ملکر کام کیا تو پنجگور میں جرائم پیشہ افراد کے قلع قمع کرنے مدد ملے گی ۔