|

وقتِ اشاعت :   January 23 – 2022

کابل: افغانستان کے شہر ہرات میں دھماکے سے 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

 افغانستان کے مغربی شہر ہرات میں دھماکہ منی وین میں ہوا۔ دھماکے کی وجہ تاحال واضح نہیں ہو سکی جبکہ ابھی تک کسی گروپ نے بھی دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ زخمیوں میں تین افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

سیکیورٹی اداروں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور فوری سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں بھی دھماکہ ہوا تھا جس میں معصوم بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔

افغان میڈیا کے مطابق ننگرہار کے مقامی حکام نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر بچے شامل تھے جبکہ 4 بچے بھی دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہوئے تھے۔