|

وقتِ اشاعت :   January 25 – 2022

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے پارٹی کی جانب سے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کو کامیاب مرکزی کنونشن کے انعقاد اور نومنتخب مرکزی صدر سردار اختر جان مینگل نائب صدر ملک ولی کاکڑ سیکریٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ کو ان کے کابینہ سمیت مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ بی این پی مینگل بلوچستان کے مظلوم و محکوم عوام کی قومی محکومی اور مظلوم طبقات کی خوشحالی کے حدوجہد میں بھر پور کردار ادا کریگی اور حقیقی جمہوریت کے قیام کے لیئے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے جمہوریت پسند قوتوں کے شانہ بشانہ جدوجہد جاری رکھے گی۔