|

وقتِ اشاعت :   February 21 – 2022

نوکنڈی : سیندک پروجیکٹ انتظامیہ کی جانب سے ملازمین پر کوروناایس اوپیز کے سلسلے میں سخت ترین اقدامات اور ملازمین کو گھروں کوجانے کی اجازت نہ دینے پر مقامی آبادی کے خواتین کا احتجاجی دھرنا دیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق سیندک کے مقامی خواتین نے سیندک کے قریب تفتان سیندک شاہراہ پر موجود سیکورٹی فورسزچیک پوسٹ کے قریب دھرنا دیکرسڑک کو آمدورفت کے لئے بند کردیا ہے۔

احتجاجی مظاہرہ کرنے والے خواتین کا مطالبہ ہے کہ مقامی آبادیوں سے تعلق رکھنے والے مرد ملازمین کو گھروں میں جانے کی اجازت دی جائے اور انھیں ناجائز تنگ کرنے کاسلسلہ بند کیا جائے انکا موقف تھا کہ گذشتہ تین سالوں سے پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر مرد ملازمین کو انکے گھروں کو جانے کی اجازت نہیں دیجارہء خواتین اوربچے سال سال تک اپنے گھروں میں اکیلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ایسے اقدامات کسی اسلامی یابلوچی یا پوری دنیا کا کوئی معاشرہ نہیں دے سکتا ملازمین کے ساتھ انکے گھر والے بھی ذہنی مریض بن گئے ہیں۔