کراچی: علماء یونیورسٹی کے زیر اہتمام عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے علماء یونیورسٹی مین کیمپس میں شی روز ایونٹ منایا گیا، عالمی سطح پر خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یہ تقریب ریپیڈو، آئی ڈبیو ڈی گلوبل، روٹری انٹرنیشنل، روٹری کلب آف کراچی پیرل، ایمارالڈ اور ایونیو اینڈ اسٹیٹ کے اشتراک سے منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر آفتاب امام، ڈسٹرکٹ گورنر، روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 3271 اور چیف کمشنر، ایف بی آر تھے، دیگر معزز مہمانوں میں محترمہ زرین خواجہ ایڈووکیٹ، ڈاکٹر فرح عیسیٰ زیدی، سی ای او ڈاکٹر فرح اکیڈمی، محترمہ منیزا بٹ پارٹنرکے پی ایم جی، محترمہ قدسیہ پرویز، HR بزنس پارٹنر کے الیکٹرک اور محترمہ طوبیٰ ادریس، برانڈ منیجر، اینگرو فرٹیلائزر نے بطور پینیلسٹ شرکت کی۔ پینل ڈسکشن کا موضوع ہم آہنگی میں ایک ساتھ کام کرنا تھا – کس طرح مرد و زن مل کر کوششوں سے معشیت کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔ پینلسٹس نے کھل کر تمام اہم شعبوں پر خواتین کے کام کی سربلندی پر بات کی۔ اور اس بات کی تائید کی گئی کہ خواتین نے ہر جگہ اپنی قابلیت کا ثبوت دیا ہے۔
پاکستانی خواتین کی خاص طور پر تعریف کی گئی کہ انہوں نے محدود وسائل کے ساتھ بہت کچھ حاصل کیا ہے۔ آگے بڑھنا اور ایک ایسے معاشرے میں کام کرنا جہاں غالباً مردوں کا غلبہ ہووہاں ہمت کا مظاہرہ کر کے ان ان خواتین نے اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے قابل بنایا ہے۔ دیگر معزز مہمانان میں زیڈ گروپ آف کمپنیز کے صدر جناب ذیشان الطاف لوہیا، کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر جناب کوکب اقبال، اوصاف گروپ آف نیوز پیپرز کے ڈائریکٹر جناب تراب شاہ، روٹری کلب کے صدر جناب جنید رحمان شامل تھے۔ کراچی ایونیو کے جناب محمد علی سابق صدر روٹری کلب آف کراچی ایسٹ، محترمہ افشین عابد سیکریٹری، روٹری کلب آف کراچی ایونیو، محترمہ انیلہ رضوی، چینل منیجر، اسلامک بینکنگ، ایچ بی ایل (سابق علماء طالبہ)، محترمہ عالیہ کوہاری، چیئر ومین روٹری، روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 3271، محترمہ اتیقہ ویلی، ایس وی پی، یو بی ایل، محترمہ دردانہ ارشد، اسسٹنٹ گورنر، روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 3271، محترمہ بینا رشید، ڈائریکٹر، عامر عدنان، محترمہ سارہ حسنین، مینیجر برانڈ، ایچ بی ایل، محترمہ مشال عامر، سی ای او اور بانی، رن وے، جناب نوید اظہر ڈائریکٹر، رن وے، جناب عاطف غوری، ریجنل ہیڈ، البرکا بینک شامل تھے۔
پینل ممبران نے اس حقیقت پر بھی روشنی ڈالی کہ وقت یقیناً بدل گیا ہے کیونکہ زیادہ سے زیادہ خواتین افرادی قوت میں داخل ہوئی ہیں جو تمام شعبوں میں یکساں طور پر اپنی شناخت بنا رہی ہیں یہاں تک کہ اپنے مرد ہم منصبوں کو پیچھے چھوڑ رہی ہیں۔ خواتین کام میں بہترین کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس موقع پر مہمان خصوصی، ڈاکٹر آفتاب امام، ڈسٹرکٹ گورنر، روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 3271 اور چیف کمشنر، ایف بی آر، پروفیسر ڈاکٹر منصور الظفر داؤد (وائس چانسلر)، سید کاشف رفیع (رجسٹرار)، جناب فواد محمود بٹ، ڈائریکٹر کوالٹی ایشورنس۔ اینڈ لیزن نے علماء یونیورسٹی کی جانب ممتاز پینلسٹس، مہمانوں اور خواتین عملے کو مومینٹم پیش کئے۔ تقریب کا اختتام رجسٹرار سید کاشف رفیع کے شکریہ کے کلمات پر ہوا۔