تربت:ایک اور بلوچ خاتون کو جبری طور پر اغوا کرنے کی اطلاعات۔بلوچ خاتون آرٹسٹ اور شاعرہ حبیبہ پیر جان جن کا تعلق ضلع کیچ کی تحصیل تمپ کے گاؤں نظرآباد سے ہے انہیں آج علی الصبح کراچی میں گھر سے اٹھایا گیا ہے۔
فیملی زرائع نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ سیکیورٹی اہلکاروں نے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا اور کھولنے پر اندر داخل ہوئے ان کے ہمراہ کچھ لیڈی اہلکار بھی تھے۔
فیملی کے مطابق گھر والوں کے تمام موبائل فون ضبط کرنے کے ساتھ سیکیورٹی اہلکار حبیبہ پیر جان کو ساتھ لے گئے۔
حبیبہ پیر جان بلوچی زبان کے شاعر علی جان قومی کے بھانجے اور آرٹسٹ و شاعرہ ہیں۔
یاد رہے کہ 16 مئی کو سیکیورٹی اہلکاروں نے ضلع کیچ کے علاقہ ہوشاپ سے نورجان نامی خاتون کو جبری گمشدگی کے بعد خودکش حملہ آور ہونے کا الزام لگاکر سی ٹی ڈی کے زریعے ان کی گرفتاری ظاہر کی، اس اغوا کے خلاف چار دنوں سے ایم ایٹ شاہراہ سی پیک آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا ہے اور وہاں شاہراہ پر خیمہ لگاکر لوگ دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔
کراچی ، ایک اور بلوچ خاتون جبری طور پر لاپتہ
وقتِ اشاعت : May 19 – 2022