|

وقتِ اشاعت :   June 26 – 2022

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے گھر سے جاسوسی کے لیے لگائی جانے والی ڈیوائس پکڑی گئی ہے۔

 دعویٰ سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔

شہباز گل کے مطابق جاسوسی ڈیوائس لگانے کے لیے عمران خان کے گھر کے ملازم کو پیسے دیے گئے تھے، ملازم گزشتہ چھ سال سے چیئرمین پی ٹی آئی کے گھر کام کرتا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ ملازم کو عمران خان کے گھر میں ڈیوائس لگانے کا کہا گیا اور دیگر ملازمین سے رابطہ کرنے کا بھی کہا گیا تھا۔

شہباز گل کے مطابق پکڑے جانے والے ملازم کو سیکیورٹی نے پولیس کے حوالے کردیا تھا لیکن عمران خان نے ملازم کو معاف کر کے بحفاظت اس کے خاندان کے حوالے کردیا۔