|

وقتِ اشاعت :   August 13 – 2022

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور  وفاقی وزیر احسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی نے لاہور کی سڑکوں پر لگے قومی پرچم اتار کر پارٹی پرچم لگا دیے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں احسن اقبال نے لکھا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے لاہور میں یوم آزادی کی مناسبت سے سڑکوں پر آویزاں قومی پرچم اتار  دیے ہیں۔

احسن اقبال نے مزید لکھا کہ پی ٹی آئی نے قومی پرچم اتار کر اپنی پارٹی کے جھنڈے لگا دیے ہیں، کیا ہم کوئی غلام ہیں جو قومی پرچم لہرائیں؟کپتان کی نئی منطق۔

مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس کے ساتھ درج کیپشن میں لکھا ہے کہ قومی پرچم آزادی کی سب سے بڑی علامت ہے، اس کو ہٹا کر انتشاری پارٹی کا جھنڈا لہرانا صرف قومی پرچم کی توہین ہی نہیں بلکہ نظریہ آزادی پر حملہ ہے۔