|

وقتِ اشاعت :   August 25 – 2022

بولان میں سیلاب کے باعث گیس پائپ لائن بہنے سے کوئٹہ سمیت کئی اضلاع کو گیس کی فراہمی بند ہوگئی۔

سوئی سدرن گیس حکام کے مطابق بولان کے علاقے بی بی نانی میں گیس پائپ لائن ریلےمیں بہہ گئی جس سےکوئٹہ کوگیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔

ایس ایس جی سی کے مطابق برساتی ریلے میں گیس پائپ لائن بہنے سے مچھ،  زیارت، پشین، مستونگ اورقلات کو بھی گیس کی فراہمی بند ہوئی۔

ایس ایس جی سی حکام کا بتانا ہےکہ شکارپور سے کوئٹہ آنے والی 24 انچ گیس کی پائپ لائن پہلے ہی بہہ چکی ہے۔

 حکام کا کہنا ہےکہ بولان ندی میں پانی کم ہونےکے بعدگیس لائن کی مرمت میں کچھ دن لگ سکتے ہیں جب تک متبادل 12 انچ کی لائن سے گیس فراہم کی جارہی ہے۔