|

وقتِ اشاعت :   December 3 – 2015

کوئٹہ : قائمقام اسپیکر میرعبدالقدوس بزنجو کی برطانیہ میں خان آف قلات آغا سلیمان داؤد سے ملاقات بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا قائمقام اسپیکر میرعبدالقدوس بزنجو اور نیشنل پارٹی کے رہنماء صوبائی وزیر کھیل میرمجیب الرحمان محمد حسنی نے گزشتہ روز برطانیہ میں قبائلی رہنماء خان آف قلات آغا سلیمان داؤد سے ملاقات کی ملاقات کئی گھنٹوں تک جاری رہی جس میں بلوچستان کی مجموعی قبائلی صورتحال پر تفصیلاً تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے بعد قائمقام اسپیکر میرعبدالقدوس بزنجو نے ’’آن لائن‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خان آف قلات سے ملاقات ایک خوش آئند عمل ہے ہم سمجھتے ہیں کہ بلوچستان کو اس وقت ان کی اشد ضرورت ہے تاکہ ہم ان کے ہمراہ بلوچستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکیں انہوں نے بتایا کہ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں بلوچستان کی قبائلی صورتحال پر تفصیل سے بات چیت ہوئی اورہمیں یقین ہے کہ خان آف قلات جلد بلوچستان آکر ہمیں اپنی سرزمین کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے معاونت فراہم کریں گے اور ہم ان کی بصیرت سے استعفادہ حاصل کرکے یہاں موجود پسماندگی کے اندھیروں کوختم کریں گے۔