کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو دو روزہ دورے پر آواران روانہ۔
صوبائی وزیر عبدالرشید بلوچ چیف سیکریٹری عبدالعزیز عقیلی ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات حافظ عبدالباسط بھی ہمراہ ہیں۔آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹری بھی آواران روانہ ہوگئے۔
وزیراعلی جل جھاؤ میں کیڈٹ کالج کا معائینہ اور تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کا افتتاح کرینگے۔وزیراعلی جل جھاؤ کیمپ تا شیندی روڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔وزیراعلی آواران ٹاؤن میں گرڈ سٹیشن ٹرانسمیشن لائن اور آدم جان لائبریری کا افتتاح کرینگے۔وزیراعلی 121 شیلٹر لس اسکولوں کی عمارات ،4 آر ایچ سی اور21 بنیادی مراکز صحت کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
وزیراعلء کو ڈپٹی کمشنر آواران سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور امداد و بحالی کی سرگرمیوں پر بریفنگ دینگے۔وزیراعلیٰ عوامی وفود سے ملاقاتیں بھی کرینگے_