|

وقتِ اشاعت :   September 18 – 2022

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے سندھ سے ممبر نثار درانی کی تعیناتی چیلنج کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے نثار درانی کی تعیناتی غیر آئینی قرار دینے کے لیے درخواست دائر کی۔

اس موقع پر  انہوں نے مؤقف اختیارکیا کہ ممبر الیکشن کمیشن سندھ حکومت کے ماتحت ادارے میں ملازمت کر  رہا ہے، نثار  درانی ممبر الیکشن کمیشن رہنےکا اہل نہیں ہے لہذا اسے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا جائے۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت پیر کے روز کے لیے مقرر کر دی۔