|

وقتِ اشاعت :   December 23 – 2015

 کراچی:  پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے کہا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ عامر باکسنگ چھوڑ دیں، مجھے بالکل اچھا نہیں لگتا کہ عامر باکسنگ رنگ میں جائیں اورمقابلے کریں۔ میں آج تک ان کے مقابلے دیکھنے نہیں گئئ کیونکہ میں ان کو حریف سے مارکھاتے نہیں دیکھ سکتی، جب کوئی حریف ان پر مکے برساتا ہے تو مجھے تکلیف ہوتی ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے عامر خان کے اعزاز میں دی جانے والی تقریب میں نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ نہ صرف ایک اچھے باکسر اور انسان ہیں بلکہ ایک بہترین شوہر اور والد بھی ہیں، اپنی بیٹی سے شدت سے محبت کرتے ہیں، وہ کوشش کرتے ہیں کہ زیادہ وقت بیٹی کے ساتھ گزاریں، اپنی تمام تر مصروفیت کے باوجود وہ میرے لیے وقت نکالتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ عامر مذہبی رجحان کے حامل ہیں خاص طور پر رمضانوں میں روزوںکا خاص اہتمام کرتے ہیں۔