کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں نئے سال کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی، پابندی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے یکم جنوری تک ہوگا۔
محکمہ داخلہ سندھ سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق شہر میں موٹرسائیکل کے بغیرسائلنسر استعمال اور ون ویلنگ پر پابندی ہوگی۔
نوٹیفیکشن کے مطابق شہر میں سال نو کی خوشی کے سلسلے میں اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی ہوگی۔ جبکہ عورتیں، بچے، بزرگ اور صحافی حضرات پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔
واضح رہے کہ کراچی میں سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ اور موٹرسائیکل سے پیش آنے والے حادثات کے باعث سے کئی افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔