|

وقتِ اشاعت :   November 5 – 2022

چند روز سے مختلف سوشل میڈیا ویبسائٹس پر ایک تصویر گردش کر رہی ہے، جس میں بتایا جا رہا ہے کہ دنیا نیوز کے مطابق عمران خان نے جو فنڈ سیلاب زدگان کے نام پر جمع کیا تھا وہ پیسہ لانگ مارچ پر استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
جبکہ دنیا نیوز کے آفیشل اکاونٹ میں ایسی کوئی خبر شائع نہیں کی گئی نا ہی انکی رجسٹرڈ ویب سائٹس پر ایسی کوئی معلومات موجود ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر استعمال ہونے والی تصویر 25 مئی 2022 کی ہے جس میں عمران خان آزادی مارچ سے متعلق کہہ رہے ہیں کہ الیکشن نہ ہوئے تو 6 دن میں واپس آ جائیں گے۔۔۔
جبکہ جن اکاونٹس سے تصویر پھیلائی جا رہی ہے ان کے اکاونٹ بایو میں آرٹ گیلری منشن کیا گیا ہے جو کہ مختلف تصاویر اور ویڈیوز ایڈٹ کرنے کی مہارت رکھتے ہیں۔ لہذا سوشل میڈیا پر گردش ہونے والی ہر تصاویر اور ویڈیوز کو درست نہ سمجھیں جب تک کہ اس کی مکمل تصدیق نہ ہو جائے