|

وقتِ اشاعت :   January 3 – 2016

کوئٹہ:  وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج سے بارش اور شمالی علاقوں کے پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں ژوب،زیارت،خانوزئی،قلعہ سیف اللہ سمیت دیگر علاقوں میں آج سے بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ اتوار اور پیر کو شمالی بلوچستان کے پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے واضح رہے کہ کوئٹہ میں گزشتہ 2 روز سے سردی کی شدت میں کمی آئی ہے ۔