|

وقتِ اشاعت :   January 7 – 2016

ڈیرہ بگٹی:  سوئی کے علاقے گنڈوئی سے میت کی تدفین کے لئے جانے والے پانچ افراد اغواء کر لئے گئے لیویز حکام کے مطابق انتقال کئے جانے والی زوجہ بلوچ خان کی میت کی تدفین کے لئے جانے وا لے پا نچ افراد کو اغواء کر لیا گیا اغوا ء ہونے والوں میں عبدالستار‘عبدالوحید،وازو،کلیری،اور عظیم خان شامل ہیں انتظامیہ نے پانچ افراد اغواء ہونے کی تصدیق تو کر دی،تاہم اغوا ء کئے جانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔