کوئٹہ : بلوچستان کابینہ میں 14وزیروں اور5مشیر وں شامل کرنے کا فیصلہ، پختونخوا میپ نے ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ بھی مانگ لیا۔ جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان کابینہ میں 14وزیر اور5مشیر شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مری معاہدے کے تحت مسلم لیگ (ن) کے 6وزیر اور 2مشیر ہوں گے جبکہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے حصے میں4وزارتیں اور 2مشیر ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پختونخوا میپ نے ڈپٹی سپیکربلوچستان کا عہدہ بھی مانگ لیا ہے۔