کوئٹہ: آواران میں نامعلوم افراد کی ڈی پی او کی گاڑی پر فائرنگ تاہم ڈی پی او عملے سمیت محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شب ڈی پی اوآواران عزیز جھکرانی اپنے عملے کے ساتھ گاڑی میں جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی تاہم ڈی پی او اوران کا عملہ محفوظ رہا ۔ نامعلوم افراد فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے لیویز اور پولیس نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر نامعلوم افراد کی تلاش شروع کر دی ۔