|

وقتِ اشاعت :   January 10 – 2016

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے بلوچستان کے مسئلے پر آل پارٹیز کانفرنس آج اسلام آباد میں ہو گی کانفرنس کی صدارت بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کرینگے جبکہ آل پارٹیز کانفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما واپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ،عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان،جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی ،جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق، قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب خان شیر پاؤ،نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل خان بزنجو سمیت ملک کے دیگر سیاسی جماعتوں کے اکابرین بھی شرکت کرینگے واضح رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے گوادر اور گوادر کاشغر روٹ کے متعلق خدشات کے پیش نظر آل پارٹیز کانفرنس کا اعلان کیا تھا جس کے بنا ء بلوچستان نیشنل پارٹی کے سردار اختر مینگل اور دیگر رہنماؤں نے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے سے رابطے کئے اور آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی تمام سیاسی قائدین نے دعوت کر تے ہوئے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کر نے کی یقین دہائی کرائی ۔