|

وقتِ اشاعت :   January 21 – 2023

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے پاس مسلم لیگ ن اور عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں کی آڈیوز اور ویڈیوز موجود ہیں۔

فیصل واوڈا نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی آڈیوز اور ویڈیوز جلد لیک ہوں گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی عمران خان اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت متعدد سیاسی رہنماؤں کی آڈیوز لیک ہوتی رہی ہیں۔

اس حوالے سے عمران خان کہہ چکے ہیں کہ جب وزیراعظم ہاؤس محفوظ نہیں ہے تو پھر کون سا غیر ملکی رہنما یہاں آکر ہم سے بات کرنا پسند کرے گا۔