|

وقتِ اشاعت :   January 17 – 2016

پنجگور : بی این پی عوامی پنجگور کے سینئر رہنما سلیمان سدوزئی نے کہاہے کہ بلوچستان میں افعان مہاجرین کی آباد کاری بلوچ قوم کو اقلیت میں تبدیل کرنا ہے، افغان مہاجرین کی موجودگی میں مردم شماری کسی صورت قبول نہیں ہے ،ان خیالات کا اظہار بی این پی عوامی پنجگور کے سینئررہنما میر سلیمان سدوزئی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا ہے انہوں نے کہاہے کہ بی این پی عوامی ایک قومی و سیاسی جمہوری جماعت ہے ،بلوچستان کے مشکل حالات میں ہر وقت اپنے قوم کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور کھڑی رہے گی،بلوچ قوم کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش کی مخالفت کرتے ہیں بلوچستان میں افغان مہاجرین کے ہوتے ہوئے مردم شماری جمہوریت کے خلاف ہے ۔