|

وقتِ اشاعت :   January 30 – 2023

کوئٹہ:جمعیت علمائے اسلام کے رہنما سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی سے جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے صوبائی سرپرست اعلی شیخ الحدیث مولانا حافظ حسین احمد شرودی جمعیت کے جمعیت کے مرکزی رہنما سردار احمد خان شاہوانی جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی حاجی عبدالوہاب مشوانی مولانا سید احمد شرودی میر افتخار شاہوانی نے ایک قبائلی تنازعہ کے سلسلے میں سروان ہاؤس میں اہم ملاقات کی ۔

ملاقات کے موقع پر سابق وزیر اعلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی مولانا حافظ حسین احمد شرودی سردار احمد خان شاہوانی مولانا محمد طاہر توحیدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی دشمنیاں ملک اور صوبہ کے ترقی و خوشحالی کے راہ میں رکاوٹ ہے تمام مکاتب فکر کو قبائلی رنجشوں کے خاتمے میں کردار اداکرناہوگا انہوں نے کہا کہ قبائلی نفرتوں اور تعصب کے خاتمے کیلئے تمام قومی قبائلی مشران علما کرام پیران طریقت وشریعت اپنا مثبت اور اہم کردار اداکریں۔

قبائلی تنازعات کی خاتمہ وقت کی اھم ضرورت ہے دیرینہ مسائل حل کرکے آپس میں بھائی چارگی اور محبت کیساتھ رہ کر اپنے صوبے اور علاقے کو ترقی کے راہ پر گامزن کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ قبائلی تنازعات کے خاتمے کے لئے ہمیں اسلام کی تعلیمات اور قبائلی اقدار و روایات سے رجوع کرنا ہوگا اسی میں بحیثیت قوم ہماری کامیابی کا رازہ پوشیدہ ہے تنازعات سے قومیں زوال پذیر کا شکار ہونگے قبائلی تنازعات کے بروقت خاتمہ کرکے آپس میں بھائی چاری اور رواداری کو فروغ دینا چاہئے تاکہ امن وامان کے فضا قائم ہوسکیں انہوں نے کہا کہ علاقائی امن کی کنجی قبائلی بھائی چارے میں ہیں اسلامی تعلیمات کے مطابق ظالم کے بجائے مظوم کی حمایت ہمارا فرض ہے۔

کسی فرد کی خطا کو پورے قبیلے کی خطا نہ سمجھی جائے اس وقت علاقے کی جو فضا ہے اس میں عفو و درگزر سے کام لینا اور معاف کرنا ایک بہترین عمل ہیں معاف کرنے والے کیلئے دنیا و آخرت میں سرخروئی ہیں۔