کوئٹہ: بلوچ ری پبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مر کزی ترجمان حمدان بلوچ نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے فورسز نے پنجگور کے مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران بے گناء بلوچوں کے گھروں کو جلاتے ہوئے متعدد بلوچ فرزندوں کو اغواء بعد لا پتہ کر دیا ہے ۔بلوچستان میں بلوچوں کی اغواء اور مسخ شدہ لاشیں ملنا روز کا معمول بن چکے ہیں ۔حمدان بلوچ نے کہا کہ شہیدِوطن نواب اکبر خان بگٹی کی شہادت میں ملوث جنرل پرویز مشر ف کاعدالت میں بر ی ہونا پاکستانی نظامِ عدل کی عکاسی کرتا ہے۔ بلوچ قوم نے نہ کبھی پاکستان سے انصاف کی امید کی نہ آہندہ کریگی ،شہیدِ وطن نواب محمد اکبر خان بگٹی نے بلوچ قومی بقاء و بلوچ قومی تحریک کے لیے اپنی جان قربان کیں تھی ۔ترجمان نے مزید کہا کہ چین پاکستان اکنومک کوریڈور نے بلوچستان کو خون آلود کر دیا ہے لیکن بلوچ قوم کے فرزندوں کی مسخ شدہ لاشوں سے گزرکر یہ منصوبہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا، چین کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ بلوچ قوم کی سرزمین میں بلوچ قوم کی مرضی و منشاء کے بغیر کسی بھی منصوبے کی کامیابی ممکن نہیں۔ حمدان بلوچ نے انٹرنیشنل میڈیا سمیت انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں پر اپنا آواز بلند کرتے ہوئے انسانیت کاساتھ دیں۔