|

وقتِ اشاعت :   February 20 – 2023

قومی اسمبلی سے استعفے دینے والی پی ٹی آئی کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی محمود باقی مولوی نے اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھالیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت جاری ہے، جس میں پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب ایم این اے محمود باقی مولوی نے رکنیت کا حلف اٹھالیا، اسپیکر نے ان سے حلف لیا۔

محمود باقی مولوی کراچی میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال کے باعث خالی ہونیوالی نشست پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اجتماعی استعفے دے چکی ہے، جن میں سے 100 سے زائد اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور بھی کئے جاچکے ہیں۔