|

وقتِ اشاعت :   February 20 – 2023

قومی اسمبلی نے ضمنی مالیاتی بل 2023ء کی کثرت رائے سے منظور دیدی، اپوایشن کی پیش کردہ ترامیم مسترد کردی گئیں۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت جاری ہے، جس میں ضمنی مالیاتی بل 2023ء پر رائے شماری ہوئی، ایوان نے کثرت رائے سے منی بجٹ کی منظوری دیدی۔

یہ بھی پڑھیں: منی بجٹ پیش، شادی کی تقریبات اور لگژری آئٹمز پر ٹیکس لگانے کی تجویز

قومی اسمبلی نے اپوزیشن کی جانب سے منی بجٹ میں پیش کردہ ترامیم بھی کثرت رائے سے مسترد کردیں۔

مزید جانیے: سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ نے منی بجٹ کی منظوری دے دی

اتحادی حکومت نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد منی بجٹ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیش کیا تھا۔